بنوں، بلوچستان میں پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی -- ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں جمعرات (2 مارچ) کو دو سیکورٹی اہلکار اور پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈان کے مطابق، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات (2 مارچ) کو فرنٹئیر ریجن بنوں میں مسلح لڑائی میں دو فوجی افسران اور چار دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

سماء نے خبر دی ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کے آپریشن ردالفساد میں حصہ لینے والی افاوج نے پنجاب اور بلوچستان صوبوں میں جمعرات (2 مارچ) کو 22 گرفتاریاں کیں۔

فرنٹئیر کور نے بلوچستان میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500