اسلام آباد -- ڈان کے مطابق، پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ پاکستانی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 5 دسمبر کو چار سزا یافتہ دہشت گردوں کی سزائے موت کے پروانے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
دہشت گردوں نے بہت سے حملے کیے تھے، جن میں جون 2014 میں کراچی میں جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خونریز حملہ اور جنوری 2014 میں کراچی کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چودھری محمد اسلم کا قتل شامل ہیں۔