کوئٹہ، پاکستان -- ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں حال ہی میں چار سیکورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم سات پاکستانی ہلاک ہو گئے۔
دنیا ٹی وی نے 21 نومبر کو اطلاع دی کہ چمن میں فوج کی ایک گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک عام شہری جاں بحق ہو گیا۔
ڈان کے مطابق، حکام نے بتایا کہ 19 نومبر کو کوئٹہ میں سیکورٹی اہلکاروں اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی، جس میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تین اہلکار اور ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گئے۔
ڈان نے خبر دی کہ حکام نے بتایا ہے کہ ایک الگ واقعہ میں، لیویز فورس نے 20 نومبر کو ضلع کیچ میں دو افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد کیں۔
ایف سی کے ترجمان نے کہا کہ اسی روز، ایف سی نے لشکرِ جھنگوی (ایل ای جے) اور تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تین مشتبہ افراد کو بلوچستان کے تین اضلاع سے حراست میں لیا۔