دہشتگردی

کوئٹہ میں پولیو کے قطرے پلانے والے ٹی ٹی پی کے خودکش بمبار کا نشانہ، تین افراد جاں بحق

از پاکستان فارورڈ اور اے ایف پی

30 نومبر کو کوئٹہ میں پولیس ٹرک پر خودکش بم حملے کے بعد زخمی پولیس اہلکار ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ [بنارس خان/اے ایف پی]

30 نومبر کو کوئٹہ میں پولیس ٹرک پر خودکش بم حملے کے بعد زخمی پولیس اہلکار ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ [بنارس خان/اے ایف پی]

کوئٹہ، پاکستان -- بدھ (30 نومبر) کے روز اس وقت تین افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے جب ایک خودکش بمبار نے مغربی پاکستان میں ایک پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا، حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں ٹی ٹی پی نے اسلام آباد کے ساتھ اتفاق کردہ مہینوں سے جاری جنگ بندی کو منسوخ کر دیا اور اپنے جنگجوؤں کو ملک بھر میں حملے دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

سینئر پولیس اہلکار اظہر مہیسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ بدھ کے روز ہونے والے دھماکے میں کوئٹہ شہر میں پولیو کے قطرے پلانے والے حفاظتی دستوں کو لے جانے کی تیاری کرنے والی سیکیورٹی فورس کو نشانہ بنایا گیا، اور جاں بحق ہونے والوں میں "ایک پولیس اہلکار، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں"۔

ایک بیان میں، ٹی ٹی پی نے کہا کہ اس کے ایک عسکریت پسند نے جنگ بندی کے دوران بانی رکن عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے کسٹم چوکی کے قریب کار بم دھماکہ کیا۔

پاک انسٹیٹیوٹ فار پیس سٹڈیز (پپس) کے مطابق، پچھلے سال سے، پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ان میں سے زیادہ تر حملے مغربی صوبوں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کیے گئے ہیں، جو افغانستان کے پڑوس میں ہیں۔

اس ماہ کے شروع میں ٹی ٹی پی کی جانب سے ایک مقابلے میں چھ پولیس اہلکاروں کو اس وقت مار دیا گیا جب وہ شہاب خیل گاؤں میں گشت کر رہے تھےجو کہ افغان سرحد سے 100 کلومیٹر دور ہے۔

پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمیں معمولاً پولیس کی نگرانی میں مغربی علاقوں کی طرف سے جاتی ہیں، اور ٹی ٹی پی نے عادت بنا لی ہے کہ جب وہ ان پُرامن دور دراز علاقوں میں جاتے ہیں تو وہ افسروں پر گھات لگا کر حملہ کرتی ہے۔

پاکستانی حکام نے پیر کے روز ایک ہفتہ طویل حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز کیا جس کا مقصد "زیادہ خطرے والے اضلاع" میں رہنے والے 13 ملین سے زیادہ بچوں کو ٹیکے لگانا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500