پاکستان میں پُرتشدد واقعات میں 2 جنگجو، 2 سیکورٹی اہلکار، امن کارکن جاں بحق

سٹاف رپورٹ

پشاور -- 28 نومبر کو پاکستان میں پُرتشدد واقعات میں دو جنگجو، دو سیکورٹی اہلکار اور ایک امن رضاکار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے ڈان کو بتایا کہ پشاور میں، مسلح افراد نے حال میں شروع کی گئی خیبرپختونخوا (کے پی) سٹی پیٹرول فورس کو نشانہ بنایا جس میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا۔ ڈان نے مزید کہا کہ ضلع بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے الگ واقعات میں ایک امن کارکن اور لیویز فورس کا ایک اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ڈان کے مطابق، ایف سی نے 28 نومبر کو کہا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی، صوبہ بلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی) نے حال ہی میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور عسکریت پسندوں کے پانچ ٹھکانے تباہ کیے۔

دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ کراچی میں، سندھ پولیس کے شعبۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے 28 نومبر کو تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تین مشتبہ ارکان کو گرفتار کر لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500