کراچی اور مری میں ہلاک ہونے والے تین افراد میں داعش کا عسکریت پسند شامل

اسٹاف رپورٹ

کراچی- ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، پاکستان میں حال ہی میں ہلاک ہونے والے تین مجرموں میں "دولت اسلامیہ عراق و شام" (داعش) کا ایک رکن بھی شامل تھا۔

پنجاب پولیس کے انسدادِ دہشت گردی کے شعبہ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے حال ہی میں مری کے علاقے میں داعش کے دہشت گرد کو ہلاک کیا۔ یہ خبر سماء نے دی ہے جس نے اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ داعش کا دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔

دریں اثنا، پیرا ملٹری رینجرز نے اٹھارہ نومبر کو کراچی میں دو ارکان کو ہلاک کر دیا جن کا تعلق وزیر بلوچ گینگ سے تھا۔ یہ بات سندھ رینجرز نے بتائی جنہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو رینجرز زخمی ہوئے۔

علاوہ ازیں، سیکورٹی افواج نے سترہ نومبر کو قلعہ عبداللہ ڈسٹرکٹ، بلوچستان میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک مبینہ رکن کو گرفتار کیا۔ ڈان کے مطابق، یہ بات فرنٹئر کور بتائی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500