لعل شہباز قلند کے مزار پر حملے کا ملزم کراچی میں گرفتار

پاکستان فارورڈ

کراچی -- جمعہ (17 نومبر) کے روز ڈان نے خبر دی ہے کہ اس سال کے شروع میں سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر خونریز خودکش بم دھماکے میں ملوث مرکزی ملزم کو پاکستانی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے۔

"دولتِ اسلامیہ" (داعش) نے فروری میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں کم از کم 88 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ملزم، جس کی شناخت نادر علی کے نام سے ہوئی ہے، کو کراچی کے مضافات میں منگھوپیر میں پاکستانی رینجرز اور سندھ پولیس کے شعبۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے ایک مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

سی ٹی ڈی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عامر فاروق، جنہوں نے گرفتاری کا اعلان کیا، نے کہا کہ حکام نے نادر علی کے قبضے سے ہتھیاروں اور بارودی مواد کا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔

فاروق نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم کے خلاف کئی کارروائیوں کے بعد پاکستان میں داعش کے پیر لڑکھڑا چکے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500