آئی ای ڈی سے مہمند کا بزرگ ہلاک، کراچی پولیس نے پولیس افسر کے مبینہ قاتلوں کو گرفتار کر لیا

اسٹاف رپورٹ

پشاور - ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ مہمند ایجنسی میں تیرہ نومبر کو سڑک کے کنارے ہونے والے بم دھماکے میں حکومت کے حامی قبائلی بزرگ ہلاک ہو گئے جب کہ پولیس نے اسی دن ان دو افراد کو گرفتار کیا جن پر کراچی میں ایک پولیس افسر کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔

دی ایکسپریس ٹریبیون نے خبر دی ہے کہ بم دھماکے سے ملک دریا خان صفی جو کہ امن کمیٹی کے سابقہ رکن تھے، چناری کے علاقے میں ہلاک ہو گئے۔

دنیا ٹی وی نے خبر دی ہے کہ کراچی میں، پولیس نے تیرہ نومبر کو دو ملزمان کو گرفتار کیا جن پر ایک پولیس افسر رضوان کو بارہ نومبر کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رضوان کو ہلاک کرنے کی وجہ ذاتی دشمنی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500