کوئٹہ میں پولیس افسر قتل؛ کے پی میں سیلاب سے 37 ہلاک

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد — 4 جولائی کو کوئٹہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک اور پولیس افسر کو قتل کر دیا، جبکہ خیبر پختونخوا (کے پی) میں مون سون سے کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق، کوئٹہ پولیس نے کہا کہ پولیس آفیسر ملک مشتاق کو ایک مسجد میں دورانِ نماز قتل کر دیا گیا۔

ایکسپریس ٹربیون نے 4 جولائی کو خبر دی کہ مشتاق جنوری سے اب تک گولیوں یا بم حملوں سے ہلاک ہونے والے پولیس افسروں میں سے ایک تھے۔

ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی (آر ایف ای/آر ایل) نے 4 جولائی کو خبر دی کہ 2 اور 3 جولائی کو ضلع چترال، کے پی میں اچانک آنے والے سیلاب سے کم از کم 33 افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر عثمان وڑائچ نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ارسون گاؤں، چترال کا ایک حصّہ بہہ جانے کے بعد تیرہ دیگر پاکستانی لاپتہ ہیں۔

آر ایف ای/ آر ایل کے مطابق، کے پی میں جاںبحق ہونے والے 33 افراد میں دو غیرملکی انجنیئرز اور دو پاکستانی کارکنان بھی شامل ہیں جو کے پی میں تربیلا ڈیم کے مقام پر مون سون بارشوں کی وجہ سے ایک چھت گرنے سے جاںبحق ہوئے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500