کوئٹہ پولیس نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

اسٹاف رپورٹ

کوئٹہ - جیو نیوز کی خبروں کے مطابق، کوئٹہ میں پولیس نے 27 اکتوبر کو فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ تین پولیس افسران بھی زخمی ہوئے۔

پولیس نے کہا کہ عسکریت پسندوں سے اس کا مقابلہ ہزار گنجی کے علاقے میں ہوا اور جب عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈالنے کا حکم ماننے سے انکار کیا تو فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔

دریں اثنا، بلوچستان کے وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری نے حال ہی میں تین اعلی پولیس حکام کو معطل کر دیا جن میں حال ہی میں بم کا نشانہ بنائے جانے والے پولیس کے تربیتی مرکز کا کمانڈنٹ بھی شامل ہے۔ یہ خبر ڈان نے 27 اکتوبر کو دی ہے۔ زہری نے ان حکام پر کوتاہی کا الزام لگایا ہے۔

کوئٹہ میں 25 اکتوبر کو بلوچستان پولیس کالج میں دہشت گردوں کی طرف سے بم دھماکہ کیے جانے کے واقعہ میں کم از کم 62 پاکستانی شہری ہلاک ہو گئے جن میں اکثریت پولیس کیڈٹس کی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500