کوئٹہ خودکش حملے میں 70 جاںبحق

سٹاف رپورٹ

کوئٹہ — دنیا نیوز نے خبر دی کہ 8 اگست کو کوئٹہ کے ایک ہسپتال کے اندر خودکش بم حملے سے کم از کم 70 افراد جاںبحق ہو گئے۔

ڈان نے بلوچستان کے سیکریٹری داخلہ اکبر ہریفال کے حوالہ سے خبر دی کہ یہ دھماکہ سول ہسپتال کے اندر اس وقت ہوا جب طبی عملہ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی، جنہیں اسی روز قبل ازیں مہلک طور پر گولیاں ماری گئیں، کی میّت لایا اور صحافی اور نامہ نگار جمع ہو گئے۔

سینیئر پولیس افسر ظہور احمد آفریدی نے کہا کہ جاںبحق ہونے والوں میں اکثریت وکلاء کی تھی۔

ڈان نے خبر دی کہ آج ٹی وی کے ایک کمیرہ مین سمیت صحافی بھی جاںبحق ہوئے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء برادری کی جانب سے سات روزہ سوگ کا اعلان کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500