سلامتی

پشاور کی سٹی پیٹرول فورس کی کامیابی دیگر مقامات پر بھی ایسے ہی منصوبے شروع کروا سکتی ہے

از جاوید خان

سٹی پیٹرول فورس کی ایک ٹیم 20 ستمبر کو پشاور میں پولیس لائنز میں ڈیوٹی کے لیے تیار ہے۔ [پشاور پولیس]

سٹی پیٹرول فورس کی ایک ٹیم 20 ستمبر کو پشاور میں پولیس لائنز میں ڈیوٹی کے لیے تیار ہے۔ [پشاور پولیس]

پشاور -- پشاور کی سٹی پیٹرول فورس، جس کا آغاز نومبر 2016 میں پولیس کے ایک مثبت تشخص کو فروغ دینے کے لیے ہوا تھا، اس نے اس سال ابھی تک 2،000 سے زائد ہنگامی حالات میں جوابی کارروائیاں کی ہیں۔

فورس 22 گاڑیوں اور تقریباً 100 پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہے اور اس کی سربراہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کرتے ہیں۔ اسے 20 حلقہ جات میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں سے آٹھ سٹی ڈویژن میں اور دیگر 12 کینٹ ڈویژن میں ہیں۔

فورس کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ پولیس شہری علاقوں میں نظر آئے اور کسی بھی ہنگامی حالات میں تیزی سے جوابی کارروائی کر سکیں۔

ڈی ایس پی عثمان خان، جو فورس بننے کے بعد سے اس کی سربراہی کرتے آئے ہیں، نے کہا، "ہمارے افسران کسی بھی ہنگامی حالت میں دو سے پانچ منٹ کے اندر اندر جوابی کارروائی کرتے ہیں، بشمول سڑک پر پیش آنے والے حادثات، ٹریفک جیم، اور جرم پیشہ عناصر یا دہشت گردی کے واقعات۔"

انہوں نے 6 اکتوبر کو کہا کہ فورس نے اس سال شہر میں ہنگامی طور پر طلب کیے جانے پر 1،650 عام شہریوں کی مدد کی ہے۔

خان نے کہا، "ہماری گاڑیاں کیمروں، کمپیوٹرز، وائرلیس سسٹمز اور دیگر آلات سے لیس ہیں۔"

خان کے مطابق، اس سال پیٹرول فورس نے 3،000 سے زائد گاڑیوں، 520 سے زائد کرایہ پر دی گئی عمارات کی پڑتال کی ہے، شہر کے مختلف حصوں میں 3،102 سے زائد سکولوں کے حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا ہے اور 2،650 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

خان نے کہا کہ پیٹرول فورس میں بہت سی خواتین سب سے پہلے پہنچنے والی امدادی کارکن اور جرائم سے لڑنے والوں کے طور پر ایک فعال کردار ادا کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں حکومت صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں بھی ایسے منصوبے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سٹی عتیق شاہ نے کہا، "سٹی پیٹرول فورس کسی بھی جرم یا کسی بھی ہنگامی حالت سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے سب سے پہلے پہنچنے والی فورس کے طور پر شروع کی گئی تھی۔"

انہوں نے کہا کہ فورس عام پولیس کی ان کے حلقۂ اختیار میں مدد کرنے میں مؤثر رہی ہے۔

شاہ نے کہا، "فورس کا نصب العین تین 'ایس' ہیں: سیفٹی، سروس اور سیکیورٹی۔"

خیبر بازار کے ایک تاجر، کاشف احمد نے کہا کہ سٹی پیٹرول فورس کے افسران خیبرپختونخوا پولیس کا ایک مثبت تشخیص پیدا کرتے ہیں اور انہوں نے بہت زیادہ عزت پائی ہے۔

احمد نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہگروپ کے شروع ہونے کے کچھ ہی عرصے بعدنومبر 2016 میں فورس کے ارکان پر رات کے اوقات میں بھی زیادہ نمایاں ہونے پر، رنگ روڈ پر ایک حملہ ہوا تھا۔ ایک افسر شہید اور دو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

انہوں نے کہا، تاہم، فورس کے نظر آنے اور اس کے فوری جوابی کارروائی کرنے نے اسے تین سال سے کم عرصے میں کامیاب بنا دیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500