پشاور -- پاکستانی حکومت نے افغانستان کے ساتھ ملک کی 2,611 کلومیٹر طویل سرحد پر نگرانی کی باڑ لگانے کا ایک چوتھائی سے زیادہ کام مکمل کر لیا ہے۔
فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ہفتہ (15 دسمبر) کو کہا کہ 843 قلعوں میں سے 233 پر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے 820 کلومیٹر ترجیحی سرحدی علاقوں پر باڑ لگانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسے توقع ہے کہ اگلے سال کے آخیر تک 1,200 کلومیٹر کے ترجیحی سرحدی علاقوں پر باڑ لگ جائے گی۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ سرحدی باڑ کا مقصد "دہشت گردوں کو محدود کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کے پرامن لوگوں کو فائدہ پہنچاناہے"۔
حکومت نے 28 نومبر کو باڑ کے لیے 20 بلین روپے (143 ملین ڈالر) مختص کیے جو کہ 66 بلین روپے (470 ملین ڈالر) کی کل لاگت کا دوسرا حصہ ہے۔
حکومت نے گزشتہ مالی سال میں 19.4 بلین روپے (140 ملین ڈالر) مختص کیے تھے اور توقع ہے کہ وہ باقی کے 26.8 بلین روپے (190 ملین ڈالر) 2020-2019 تک ادا کر دے گی۔
سرمایے کی اس فراہمی کا اعلان وزیراعظم عمران خان کے، شمالی وزیرستان کے پہلے دورے کے ایک دن بعد ہوا جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ تعمیر کا جائزہ لیا۔
باجوہ نے 9 مئی کو بلوچستان کے علاقے پنجپائی میں 1,268 کلومیٹر طویل باڑ کی تعمیر کا افتتاح کیاتھا جو کہ صوبہ کے اس باڑ میں حصہ پر مشتمل ہے۔
بلوچستان کے حصہ کے لیے، فوج 250 قلعے تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جو ہر 3 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہوں گے اور ہر ایک کلومیٹر پر مواصلات کا متبادل نظام ہو گا تاکہ سخت نگرانی کو ممکن بنایا جا سکے۔
'ایک مضبوط دفاعی لائن'
پشاور سے تعلق رکھنے والے سیکورٹی کے سینئر اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان -افغانستان سرحد پر باڑ لگانے کا مقصد، غیر مطلوبہ افراد کی نقل و حرکت کو روکنا ہے۔
انہوں نے پاکستان فارورڈ کو بتایا کہ "ہم اگلے 18 مہینوں میں اس عمل کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں"۔
اہلکار نے کہا کہ 2019 تک، توقع ہے کہ باڑ کا کل 830 کلومیٹر حصہ مکمل ہو جائے گا جس سے سابقہ وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں اور چترال ڈسٹرکٹ، خیبر پختونخواہ کی سرحد سیل بند ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ "یہ دفاع کی ایک مضبوط لائن کے طور پر کام کرے گی"۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے سیکورٹی کے سینئر تجزیہ نگار برگیڈیر (ریٹائرڈ) محمود شاہ نے پاکستان فارورڈ کو بتایا کہ "موجودہ حکومت سرحد پر سیکورٹی کو سخت بنانے کے بارے میں سنجیدہ ہےتاکہ ایسے عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کو روکا جا سکے جو سرحدی علاقوں کے قریب چھپے ہوئے ہیں اور دونوں ملکوں میں بدامنی پھیلا رہے ہیں"۔
انہوں نے کہا کہ "ہمیں نہ صرف باڑ لگانے بلکہ افغانستان کے ساتھ مل کر انتہاپسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے کوششوں کو شروع کرنےکے لیے سیاسی عزم کی ضرورت ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ باڑ فوج اور عوامی حکومت میں مکمل ہم آہنگی کو ظاہر کرتی ہے۔
شاہ نے کہا کہ سرحدی باڑ کے علاوہ، فوج کا عارضی طور پر بے گھر ہو جانے والے افراد کی بحالی کے لیے اور سماجی-اقتصادی ترقی کے پروگرام شروع کرنے کے بارے میں کام، دہشت گردی کے خاتمے کی طرف لے جائے گا۔
سرحد کے ساتھ کے علاقوں کے رہائشیوں نے اس باڑ کی تعمیر کے کام کو سراہا ہے۔
چترال ڈسٹرکٹ کے ایک ریٹائرڈ پولیس افسر صداقت علی نے پاکستان فارورڈ کو بتایا کہ "ہمیں طویل عرصے سے دہشت گردی کا سامنا ہے مگر فوج نے عسکریت پسندوں کے خلاف اپنی مہم کے نتیجہ میں امن قائم کر دیا ہے"۔
انہوں نے کہا کہ "اس باڑ سے ان دہشت گردوں کی نقل و حرکت رک جائے گی جو ناہموار اور غیر آباد علاقوں کے راستے سے چوری چھپے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں۔ "۔
شمالی وزیرستان کے ایک مقامی صحافی عثمان گل نے کہا کہ "باڑ سے، فوج کے علاقے سے چلے جانے کے بعد بھی علاقے میں امن کو قائم رکھنے کا راستہ ہموار ہو گا"۔
بہت ہی اچھا کام ہے یہ کام 20 سال پھیلے ہونا چائے تھا اللّه کرے کام مکمل ہو امین
جوابتبصرے 7
پاک فوج کی شاندار کامیابی
جوابتبصرے 7
حکومت اور پاک فوج کا زبردست اقدام ہے۔ہم ہر پل پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان شاءاللہ اگلا فیصلہ افغان مہاجرین کو با عزت واپسی کا ہوگا۔
جوابتبصرے 7
Afghan aur pakistani bhai hn aur dukh sukh me sath rahay hn aj aalmi zaazishon ne dono mulkon ki powrr ko curtail kar diya ha agar dono mumalik aman aur sakoon chahtay hn to dono mumalik ko mil kay kaam karna ho ga aur mill kar har challange ka muqabla karna hoga aman baadd se ne taawun se mumkin ha apni saffon me indian aur amarican agenda ko nakaam karna chahye ye to kaam e divide and rule se karty hn.moojooda hallat me jab afghani govt pakistan se cooperation nahi kar rahi aur indian agenday pe kaam kar k pakistan se zada khud k liye khatraat peda kar re ha pak ne haalat kay mutabik durust faisla kiya ha .par kaash ye baad arzi ho aur aman daimi
جوابتبصرے 7
بہت خوب؛ شاباش پاک فوج اور حکومتِ پاکستان پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد
جوابتبصرے 7
Ye bilkul thik kiya pakistan ny is se hmary mulkh me terrorist me boooot kmi aye gi is se hmary mulkh me raw cia or Nds k terrorist ni aa sky gy Pak army zindabad
جوابتبصرے 7
بلکل ٹھیک ہے اس کو مکمل طور پر پورا کیا جائے یہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندا باد
جوابتبصرے 7