رمضان

تصاویر میں: عید الفطر سے قبل پاکستانیوں کا بازاروں میں رش

سیّد عبدالباسط

10 جون کو راولپنڈی میں ایک گاہک عید الفطر کے لیے ایک بچے کی قمیض خرید رہا ہے۔ [سیّد عبدالباسط]

10 جون کو راولپنڈی میں ایک گاہک عید الفطر کے لیے ایک بچے کی قمیض خرید رہا ہے۔ [سیّد عبدالباسط]

10 جون کو راولپنڈی میں عید الفطر سے قبل ایک خاتون لڑکیوں کے کپڑے خرید رہی ہے۔ [سیّد عبدالباسط]

10 جون کو راولپنڈی میں عید الفطر سے قبل ایک خاتون لڑکیوں کے کپڑے خرید رہی ہے۔ [سیّد عبدالباسط]

9 جون کو نوشہرہ میں خواتین فروخت کے لیے ترتیب میں رکھی گئی چوڑیاں دیکھ رہی ہیں۔ [سیّد عبدالباسط]

9 جون کو نوشہرہ میں خواتین فروخت کے لیے ترتیب میں رکھی گئی چوڑیاں دیکھ رہی ہیں۔ [سیّد عبدالباسط]

9 جون کو نوشہرہ میں خواتین بچیوں کے لیے چوڑیاں خرید رہی ہیں۔ [سیّد عبدالباسط]

9 جون کو نوشہرہ میں خواتین بچیوں کے لیے چوڑیاں خرید رہی ہیں۔ [سیّد عبدالباسط]

9 جون کو نوشہرہ میں چوڑیوں کا ایک خانچہ فروش تصویر بنوا رہا ہے۔ [سیّد عبدالباسط]

9 جون کو نوشہرہ میں چوڑیوں کا ایک خانچہ فروش تصویر بنوا رہا ہے۔ [سیّد عبدالباسط]

9 جون کو دیر گئے نوشہرہ میں عید الفطر سے قبل کے ایام میں بازار خریداروں سے اٹے دیکھے جا سکتے ہیں۔ [سیّد عبدالباسط]

9 جون کو دیر گئے نوشہرہ میں عید الفطر سے قبل کے ایام میں بازار خریداروں سے اٹے دیکھے جا سکتے ہیں۔ [سیّد عبدالباسط]

12 جون کو راولپنڈی میں عیدالفطر سے قبل ہجوم دیکھے جا سکتے ہیں۔ [سیّد عبدالباسط]

12 جون کو راولپنڈی میں عیدالفطر سے قبل ہجوم دیکھے جا سکتے ہیں۔ [سیّد عبدالباسط]

12 جون کو راولپنڈی کے الجنّت مال میں عید کے خریدار دیکھے جا سکتے ہیں۔ [سیّد عبدالباسط]

12 جون کو راولپنڈی کے الجنّت مال میں عید کے خریدار دیکھے جا سکتے ہیں۔ [سیّد عبدالباسط]

12 جون کو عید الفطر سے قبل اسلام آباد میں ایک خاتون نے اپنا ہاتھ حنا سے رنگوا رکھا ہے۔ [سیّد عبدالباسط]

12 جون کو عید الفطر سے قبل اسلام آباد میں ایک خاتون نے اپنا ہاتھ حنا سے رنگوا رکھا ہے۔ [سیّد عبدالباسط]

راولپنڈی – پاکستان میں عیدالفطر خریداری کا مصروف ترین وقت ہوتا ہے، جس میں مرد، عورتیں اور اہلِ خانہ نئے کپڑوں، جوتوں، چوڑیوں، حنا اور دیگر اشیاء کی خریداری کرتے ہیں۔

عید، جس کا آغاز رواں برس جمعہ یا ہفتہ (15 یا 16 جون) کو متوقع ہے، سے قبل کے ہفتے میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے شاپنگ سنٹر افطار تا رات گئے گاہکوں سے بھرے ہوتے ہیں۔

گاہکوں کا کہنا ہے کہ امن و سلامتی کی واپسی سے اب انہیں ذہنی سکون ہے۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک خریدار عثمان مغل نے پاکستان فارورڈ سے بات کرتے ہوئے کہا، "2016 اور 2017 میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے میں پر ہجوم مقامات پر ٹھہرنا پسند نہیں کرتا تھا۔ آج میں نے بخوشی 5 گھنٹے اہلِ خانہ کے ساتھ خریداری کرتے گزارے۔"

جیسا کہ عیدالفطر سے قبل پاکستانی خریداری کر رہے ہیں، 10 جون کو راولپنڈی میں کپڑے کی دکانیں کھچا کھچ بھری ہوئی ہیں۔ [سیّد عبدالباسط]

جیسا کہ عیدالفطر سے قبل پاکستانی خریداری کر رہے ہیں، 10 جون کو راولپنڈی میں کپڑے کی دکانیں کھچا کھچ بھری ہوئی ہیں۔ [سیّد عبدالباسط]

راولپنڈی ہی میں اپنے چچا کے لڑکے کے لیے بچوں کے کپڑے خریدتے ہوئے ایک اور خریدار مصوّر شاہ برکی نے کہا، "میں پہلے ہی اپنی عید کی خریداری کر چکا ہوں۔"

اس نے ایک مسکراہٹ کے ساتھ پاکستان فارورڈ سے بات کرتے ہوئے کہا، "بچوں کے لیے نئے کپڑوں کا ایک شاندار نیا انتخاب موجود ہے۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 3

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

میں نے کبھی آپ کے مضامین کے بارے میں نہیں سنا۔ اسے پڑھنے کے بعد میں پرولولہ اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔ آپ کے لیے بہت بہت نیک خواہشات۔

جواب

بہت خوب اور میں آپ کے کام کی پذیرائی کرتاہوں، ایک اچھا موضوع منتخب کیا ہے۔ جاری رکھیں

جواب

خوب، اور اچھا کام جاری رکھیں

جواب