امریکی وزارتِ خارجہ کی جانب سے لشکرِ طیبہ کے اعلیٰ قائدین کی گرفتاری کا خیرمقدم

پاکستان فارورڈ

واشنگٹن، ڈی سی -- ڈان نے خبر دی ہے کہ ہفتہ (12 اکتوبر) کے روز امریکہ نے پاکستان کے عسکریت پسند تنظیم لشکرِ طیبہ (ایل ای ٹی) کے چار قائدین کی گرفتاری کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

امریکی وزارتِ خارجہ کے دفتر برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور نے ٹویٹ کیا، "ہم اس خبر کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ پاکستان نے چار #LeT قائدین کو گرفتار کیا ہے۔ لشکرِ طیبہ کے سنگدلانہ حملوں کے متاثرین ان افراد پر لشکرِ طیبہ کے امیر حافظ سعید کے ساتھ مقدمے کا سامنا کرتے ہوئے دیکھنے کے حقدار ہیں۔"

پاکستانی حکام نے گزشتہ جمعرات (10 اکتوبر) کے روز اعلان کیا تھا کہ انہوں نے دہشت گردی میں سرمایہ کاری کے الزامات کے ساتھ تعلق رکھنے پر لشکرِ طیبہ کے چوٹی کے چار قائدین کو گرفتار کیا ہے۔

ان کی شناخت ظفر اقبال، یحیٰ عزیز، محمد اشرف اور عبدالسلام کے طور پر ہوئی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500