پاکستان نے اقوامِ متحدہ میں درج دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ پر پابندی عائد کر دی

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- منگل (2 جنوری) کو ڈان نے خبر دی ہے کہ حکومتِ پاکستان نے کمپنیوں کے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی کی مرتب کردہ فہرست میں شامل دہشت گرد جماعتوں اور افراد کو فنڈنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے سوموار (1 جنوری) کو نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی کمپنی کے لیے 10 ملین روپے (100،000 ڈالر) جرمانہ مقرر کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حالیہ کارروائی میں خصوصی طور پر فلاحی تنظیم فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کو نشانہ بنایا گیا ہے، جو کہ اقوامِ متحدہ کی فہرست میں کالعدم عسکری تنظیم لشکرِ طیبہ سے ملحقہ ایک تنظیم کے طور پر درج ہے۔

نومبر 2010 میں، امریکی وزارتِ خارجہ نے فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کو لشکرِ طیبہ کے ایک اتحادی کے طور پر نامزد کیا تھا، ایک دہشت گرد تنظیم جس پر نومبر 2008 میں ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جن میں کم از کم 164 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن جماعت الدعوۃ کے لیے ایک فلاحی تنظیم ہے، جسے خود بھی اقوامِ متحدہ کی جانب سے ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ کچھ لوگ جماعت الدعوۃ کو لشکرِ طیبہ کا ایک چہرہ سمجھتے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500