خالدزاد نے اسلام آباد میں پاکستانی راہنماؤں سے افغان امن عمل پر بات چیت کی

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- افغانستان کی بحالی کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خالدزاد نے جمعرات اور جمعہ (یکم اور دو اگست) کو اسلام آباد میں پاکستانی راہنماؤں سے ملاقات کی تاکہ افغانستان کے امن کے عمل میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی جا سکے۔ یہ بات اسلام آباد میں امریکہ کے سفارت خانے نے ایک بیان میں کہی۔

خالدزاد نے وزیراعظم عمران خان، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

بیان میں کہا گیا کہ شرکاء نے امن کے عمل میں مثبت رفتار اور پاکستان کی طرف سے ممکنہ طور پر لیے جانے والے ایسے اضافی اقدامات کے بارے میں بات چیت کی جن سے صورت حال میں مدد مل سکتی ہے، کے بارے میں بات چیت کی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500