آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز میں پہنچنے کی پاکستان کی امّید برقرار

عبدالناصر خان

لندن – اتوار (23 جون) کو لندن میں ایک اہم لیگ میچ میں 49 رنز سے جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کے پاس تاحال انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کے آدمیوں کے ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنلز میں پہنچنے کا موقع ہے۔

اس فتح کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر سے ساتویں نمبر پر آ گیا۔

سیمی فائنلز میں پہنچنے کے لیے ٹیم کو نیوزی لینڈ (26 جون)، افغانستان (29 جون) اور بنگلہ دیش (5 جولائی) کو اچھی گنجائش سے ہرانا ہو گا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں جنوبی افریقہ کو 309 رنز کا ہدف دیا۔ حارث سہیل 89 رنز بنا کر سرِ فہرست رہے جبکہ بابر اعظم نے 69 رنز بنائے۔اوپنگ بلّے باز فخر زمان اور امام الحق، ہر ایک نے پاکستان کے کل 308-7 میں 44 رنز کا اضافہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 259-9 رنز بنائے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے کھیلوں کے سینیئر صحافی محمود ریاض نے کہا، "اگر پاکستان اپنے باقی تین میچ جیت لیتا ہے، تو وہ [خود بخود] 11 پوائنٹس حاصل کر لے گا۔ یہ کافی نہیں ہو گا۔۔۔ اسے سیمی فائنلز کھیلنے کا اہل ہونے کے لیے رنز کی اچھی شرح درکار ہے۔"

ریاض نے کہا، "فی الوقت انگلستان پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے، اور اسے چوٹی کی دیگر تین ٹیموں (نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور بھارت) کے ساتھ کھیلنا ہے۔"

انہوں نے کہا، اگر انگلستان دو میچ ہار جاتا ہے، تو پاکستان سیمی فائنلز میں پہنچ سکتا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے نوجوان مردوں کو اکثر کرکٹ جیسے معروف کھیلوں میں دلچسپی ہے، جو عسکریت پسند گروہوں کی جانب سے ان کی ممکنہ بھرتیوں سے دور رکھنے کی کاوشوں میں مددگار ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500