https://pakistan.asia-news.com/ur/articles/cnmi_pf/newsbriefs/2019/03/04/newsbrief-01

پاکستان کی جانب سے عسکریت پسند گروہوں پر فیصلہ کن کریک ڈاؤن کی تیاری

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – ڈان نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے پیر (4 مارچ) کو خبر دی کہ حکومتِ پاکستان ملک میں شدّت پسند اور عسکریت پسند تنظیموں کے خلاف ایک کریک ڈاؤن کی تیاری کر رہی ہے۔

ایک حکومتی ذریعہ نے اتورا (3 مارچ) کو صحافیوں کو بتایا، "جیسے جیسے چیزوں میں پیش رفت ہوگی، یہ کاروائی جلد ہی دیکھی جا سکے گی۔"

وزیرِ اطلاعات فواد چودھری نے ڈان نیوز کے ٹاک شو، دو رائے میں کہا کہ حکومت نے تمام عسکریت پسند گروہوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مضبوط فیصلہ کیا ہے۔

چودھری نے تصدیق کی کہ جلد ہی کاروائی ہو گی لیکن کوئی وقت متعین نہیں کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا
0
نہیں
تبصرے 0
تبصرہ کی پالیسی
Captcha