باجوہ نے 13 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

پاکستان فارورڈ

راولپنڈی – جیو نیوز نے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر (10 ستمبر) کو 13 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔

بیان میں جن سات دیگر ملزمان کا حوالہ دیا گیا وہ جیل جا رہے ہیں۔

جیو نیوز نے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی ایک پریس ریلیز کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ سزائے موت پانے والے افراد مسلح افواج کو نشانہ بنانے، سکول تباہ کرنے اور شہریوں کو قتل کرنے سمیت دہشتگردی سے متعلقہ جرائم میں ملوث تھے۔

ان تمام دہشتگردوں کو عسکری عدالتوں میں سزائیں سنائی گئی تھیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500