پاکستانی عدالت عظمیٰ نے 16 دہشتگردوں کی اپیلیں مسترد کر دیں؛ لاہور شورش میں 8 ہلاک

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد— حال ہی میں پاکستان کی عدالت عظمیٰ (ایس سی) نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 16 دہشتگردوں کی اپیلیں مسترد کر دیں جبکہ لاہور میں 6 دہشتگرد یا مشتبہ دہشتگرد ایک حالیہ شورش میں ہلاک ہو گئے۔

ڈان نے خبر دی کہ 29 اگست کو عدالت عظمیٰ کے ایک پانچ رکنی بنچ نے، جس کی سربراہی چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کر رہے تھے 16 دہشتگردوں کی اپیلیں مسترد کر دیں۔ وہ مذموم جرائم جیسا کہ 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک سکول میں قتل عام اور 2012 میں بنوں جیل توڑنے میں ملوث تھے۔

درایں اثناء جیو نیوز نے خبر دی کہ 28 اگست کو لاہور میں پولیس نے ایک چھاپہ مار کر 2009 میں شہر کی مون مارکیٹ میں دھماکوں میں ملوث چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ تین ملزمان فرار ہو گئے۔

2009 میں ہوئے دھماکوں میں 54 افراد ہلاک ہوئے۔

دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ لاہور میں ایک دوسرے واقعہ میں 27 اگست کو مسلح افراد نے پولیس حراست میں چار مشتبہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان کو منتقل کر رہی تھی جب بندوق برداروں نے گھات لگا کر کاروان پرحملہ کیا۔ انہوں نے جوابی فائر کیے لیکن حملہ آوروں نے تمام چار ملزمان کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔

حکام نے مرنے والوں میں سے تین افراد کو مارچ 2009 میں مہمان سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ کرنے میں ملوث ہونے کا مرتکب ٹھہرایا تھا۔ اس حملہ میں آٹھ پاکستانی جانبحق ہوئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500