امریکی نائب صدر نے پاکستان سے عسکریت پسندوں کے خلاف 'مزید کچھ' کرنے کو کہا ہے

پاکستان فارورڈ

واشنگٹن -- وائٹ ہاوس نے ہفتہ (17 مارچ) کو کہا کہ امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کہا ہے کہ ان کے ملک کو طالبان اور دوسرے عسکریت پسندوں کے خلاف "مزید کچھ" کرنا چاہیے۔

وائٹ ہاوس نے ایک بیان میں کہا کہ "نائب صدر پینس نے امریکی انتظامیہ کی اس درخواست کو ایک بار پھر دہرایا کہ پاکستان کو طالبان، حقانی نیٹ ورک اور دوسرے دہشت گرد گروہ، جو ان کے ملک میں سرگرمِ عمل ہیں، کی مسلسل موجودگی سے نپٹنے کے لیے مزید کام کرنا چاہیے"۔

بیان کے مطابق، پینس نے کہا کہ"پاکستان امریکہ کے ساتھ زیادہ قریبی طور پر کام کر سکتا ہے اور اسے ایسا ہی کرنا چاہیے"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500