کراچی — جیو نیوز نے بدھ (6 ستمبر) کو خبر دی کہ کراچی میں انٹیلی جنس پر مبنی ایک آپریشن (آئی بی او) کے دوارن نئے عسکریت پسند گروہ انصار الشریعہ پاکستان (اے ایس پی) کا مبینہ سربراہ اور کم از کم پانچ ارکان پکڑے گئے۔
ایک سیکیورٹی ذریعہ نے جیو نیوز کو مبینہ اے ایس پی سربراہ کی شناخت این ای ڈی یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں شہریار المعروف عبداللہ ہاشمی کے طور پر ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ حکام نے پیر (4 ستمبر) کو یہ گرفتاریاں کیں۔
اے ایس پی پر عید الاضحیٰ کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ایک قانون ساز خواجہ اظہار حسن کو قتل کرنے کی کوشش سمیت کراچی میں حالیہ حملے کرنے کے الزامات ہیں۔ خواجہ سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف ہیں۔