کراچی -- سوموار (11 ستمبر) کو دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں کالعدم تنظیم انصار الشرعیہ پاکستان (اے ایس پی) کے تین مشتبہ ارکان کو گرفتار کر لیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ملزمان گرفتاریوں سے بچے کے لیے کراچی فرار ہو گئے تھے، لیکن فورسز نے انہیں بدین میں جا دبوچا۔
عید کے دوران کراچی میں اے ایس پی کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن کو قتل کرنے کی مبینہ کوشش کے بعد حکام نے اے ایس پی سے منسلک بڑی تعداد میں گرفتاریاں کی ہیں۔