کراچی -- جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ سندھ پولیس نے جمعرات (3 اگست) کو 72 مطلوب ترین دہشت گرد ملزمان کی ایک فہرست جاری کی ہے، جس میں "دولتِ اسلامیہ" (داعش) کے چار مشتبہ ارکان شامل ہیں جن پر مئی 2015 میں کراچی میں 40 سے زائد اسماعیلی شیعہ بس مسافروں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
مطلوب ترین افراد کی فہرست سندھ پولیس کے شعبۂ انسدادِ دہشت گردی کی ریڈ بُک کا آٹھواں ایڈیشن ہے۔ سابقہ ایڈیشن میں 90 سے زائد نام تھے۔
فہرست میں شامل دیگر ملزمان پر القاعدہ، تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بہت سے دیگر گروہوں کے ساتھ منسلک ہونے کے الزامات ہیں۔