کوئٹہ -- ڈان نے جمعرات (20 جولائی) کو خبر دی ہے کہ صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران میں ایک سابق جنگجو کمانڈر اور اس کا ساتھی نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں مارے گئے۔
پولیس نے کہا کہ احمد نواز ساسولی نے چند دن پہلے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے تھے، پولیس نے مزید کہا کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے خاران بازار کے علاقے میں ساسولی اور اس کے ساتھی کو ہلاک کیا۔
قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔