https://pakistan.asia-news.com/ur/articles/cnmi_pf/newsbriefs/2017/06/09/newsbrief-01

لیویز فورس کا رکن جاں بحق، بلوچستان، باجوڑ میں 7 پاکستانی زخمی

سٹاف رپورٹ

باجوڑ -- ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات (8 جون) کے روز صوبہ بلوچستان اور باجوڑ ایجنسی میں پرتشدد واقعات میں لیویز فورس کا ایک رکن جاں بحق اور دیگر سات پاکستانی زخمی ہو گئے۔

ڈان نے خبر دی کہ سیکیورٹی افسر کو بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں ڈاکوؤں کے خلاف ایک کارروائی کے دوران ہلاک کیا گیا۔

لیویز نے کئی گرفتاریاں کی ہیں۔

سماء نے خبر دی کہ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل مہمند میں، سڑک کنارے نصب ایک ریموٹ کنٹرول بم کے پھٹنے سے سات افراد زخمی ہو گئے۔ انہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا
0
نہیں
تبصرے 0
تبصرہ کی پالیسی
Captcha