کوئٹہ، باجوڑ حملوں میں 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی

سٹاف رپورٹ

کوئٹہ -- ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ کوئٹہ اور باجوڑ ایجنسی میں الگ الگ پُرتشدد واقعات میں زخمی ہونے والے کم از کم پانچ پاکستانیوں میں چار سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

سماء نے بتایا کہ بدھ (یکم مارچ) کی صبح کوئٹہ میں سڑک کنارے نصب ایک بم میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تین اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہو گئے۔

بلوچستان کے بم اسکواڈ کے مطابق، بم ریموٹ سے چلنے والا تھا۔

ڈان نے بتایا کہ منگل (28 فروری) کو باجوڑ ایجنسی میں عسکریت پسندوں کی جانب سے سرحد پار سے ہونے والے ایک حملے میں ایک پاکستانی فوجی زخمی ہو گیا۔

حکام نے کہا کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے فوج کی ایک بیرونی چوکی پر حملہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے جوابی فائر کھلنے پر وہ پسپا ہو گئے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500