مستانگ - سماء نے خبر دی ہے کہ پیر (15 مئی) کو مستانگ ڈسٹرکٹ، بلوچستان میں سڑک کے کنارے ہونے والے ایک بم دھماکے میں فرنٹئر کور (ایف سی) کے چار ارکان زخمی ہو گئے۔
سیکورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بم دھماکے سے ایف سی کے قافلے میں سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ زخمی افراد کو بعد میں ہسپتال پہنچایا گیا۔