پاکستان میں تشدد کے واقعات میں پانچ سیکورٹی اہلکاروں سمیت سات افراد ہلاک

اسٹاف رپورٹ

کوئٹہ - ڈان نے خبر دی ہے کہ چار اور پانچ ستمبر کو پاکستان میں سیکورٹی کے کم از کم پانچ ارکان جن میں امن کمیٹی کا ایک رکن اور ایک عسکریت پسند بھی شامل ہے، ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈان کے مطابق، ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ بلوچستان صوبہ کی مستانگ ڈسٹرکٹ میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے پانچ ستمبر کو پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ان کے کانسٹیبل بیٹے کو ہلاک کر دیا۔

پولیس نے کہا کہ پانچ ستمبر کو مستانگ میں قتل کے ایک الگ واقعہ میں مسلح افراد نے لیویز فورس کے ایک رکن کو ہلاک کر دیا۔

مہمند کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ حسیب الرحمان خلیل نے اس بات کی تصدیق کی کہ چار ستمبر کو مہمند ایجنسی میں سڑک کے کنارے ہونے والے دھماکے میں سیکورٹی کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ڈان نے خبر دی ہے کہ سیکورٹی افواج کو چار ستمبر کو خیبرپختونخواہ کی ٹانک ڈسٹرکٹ میں امن کمیٹی کے سابقہ رکن شعیب بھٹانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے۔ اخبار نے مزید بتایا کہ سیکورٹی افواج نے حال ہی میں ٹانک میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500