بلوچستان، خیبر آپریشنز میں سترہ عسکریت پسند ہلاک

اے ایف پی/ اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، پاکستانی افواج نے حال ہی میں کم از کم سترہ عسکریت پسندوں کو صوبہ بلوچستان اور خیبر ایجنسی میں ہلاک کر دیا ہے۔

چار افواج سے تعلق رکھنے والے جوانوں نے، جس میں لیویز فورس بھی شامل ہے، پانچ دسمبر کو بلوچستان کی پشین ڈسٹرکٹ میں کالعدم جماعت کے پانچ ارکان کو ہلاک کر دیا۔ جیو نیوز کے مطابق یہ بات لیویز فورس کے حکام نے بتائی۔ حکام نے مزید کہا کہ فوجیوں نے بہت سی گرفتاریاں بھی کی ہیں۔

ڈان نے خبر دی ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے چار دسمبر کو خیبر ایجنسی میں بارہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ اس نے مزید بتایا کہ لڑاکا طیاروں نے عسکریت پسندوں کے بہت سے ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500