پاکستانی تشدد میں پانچ عسکریت پسند یا مجرم اور دو سیکورٹی اہلکار ہلاک

اسٹاف رپورٹ

کراچی - پاکستان میں تشدد کے حالیہ واقعات میں کم از کم پانچ دہشت گرد یا مجرم اور دو سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق، حکام نے کہا کہ تین نومبر کو کراچی میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ چار مقدمات میں مطلوب تھا۔

جیو نیوز نے چار نومبر کو بتایا کہ پولیس نے حال ہی میں کراچی سے تیرہ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

دریں اثنا، ڈان نے تین نومبر کو خبر دی ہے کہ فرنٹیر کور کے عملے کے دو ارکان اور چار عسکریت پسند حال ہی میں بلوچستان کی گوادر ڈسٹرکٹ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام نے کہا کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسند ٹارگٹ کلنگ کے بہت سے واقعات میں مطلوب تھے۔

دریں اثنا، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دو نومبر کو بلوچستان کی خضدار ڈسٹرکٹ میں لیویز فورس کے ایک رکن کو ہلاک کر دیا۔ ڈان کے مطابق ڈپٹی کمشنر سہیل رحمان بلوچ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

ڈان نے خبر دی ہے کہ مسلح افراد نے تین نومبر کو اسلام آباد میں پاکستانی فوج کے میجر ذیشان نسیم کو ان کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500