حقوقِ انسانی

شام، روس کی دانستہ طور پر شام کے بے گھر کیمپوں پر بمباری: انسانی حقوق گروپ

از پاکستان فارورڈ

21 نومبر 2019 کو صوبہ ادلب کے گاؤں القح میں ایک عارضی کیمپ پر شامی حکومت کی بمباری کے بعد ایک شامی لڑکا جلے ہوئے خیمے کے اندر گلاب پکڑے ہوئے۔ [عارف وتاد/اے ایف پی]

21 نومبر 2019 کو صوبہ ادلب کے گاؤں القح میں ایک عارضی کیمپ پر شامی حکومت کی بمباری کے بعد ایک شامی لڑکا جلے ہوئے خیمے کے اندر گلاب پکڑے ہوئے۔ [عارف وتاد/اے ایف پی]

ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شامی حکومت اور اس کے اتحادی، بشمول اس کا اہم حمایتی، روس، سنہ 2014 اور سنہ 2022 کے درمیان شام میں نقل مکانی کرنے والوں کے کیمپوں کو "دانستہ طور پر نشانہ بنانے کے پریشان کن انداز" میں مصروف رہے ہیں۔

انکشاف شام کے انصاف اور احتساب مرکز (ایس جے اے سی) کی جانب سے 10 جولائی کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے، جو شام میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم ہے جو تمام دستیاب ذرائع سے خلاف ورزیوں کی دستاویزات جمع کرتی اور ان کا تجزیہ کرتی ہے۔

رپورٹ میں اس بات کے شواہد مرتب کیے گئے ہیں کہ نقل مکانی کرنے والوں کے کیمپوں کے چار گروہوں پر حملوں کا سلسلہ "نہ تو حادثاتی تھا اور نہ ہی فوجی اہداف تک محدود تھا، بلکہ حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے جنگی حکمتِ عملی کے طور پر استعمال کیا گیا تھا"۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو "پہلے سے علم تھا کہ اس کے اہداف میں عام شہری ہیں لیکن اس کے باوجود ان پر حملے کی کوشش کی گئی" جو "ممکنہ طور پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم" کے مترادف ہیں۔

21 نومبر 2019 کو لیا گیا ایک فضائی منظر صوبہ ادلب میں القح نقل مکانی کے کیمپ پر شامی حکومت کی بمباری کے بعد خیمے کی جلی ہوئی باقیات کو ظاہر کرتا ہے۔ [عمر حاج قادور/اے ایف پی]

21 نومبر 2019 کو لیا گیا ایک فضائی منظر صوبہ ادلب میں القح نقل مکانی کے کیمپ پر شامی حکومت کی بمباری کے بعد خیمے کی جلی ہوئی باقیات کو ظاہر کرتا ہے۔ [عمر حاج قادور/اے ایف پی]

شامی لوگ حکومتی افواج کی جانب سے داغے گئے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا ایک ٹکڑا دیکھ رہے ہیں جس نے 21 نومبر 2019 کو ادلب میں القح گاؤں میں نقل مکانی کرنے والے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ [عارف وتاد/اے ایف پی]

شامی لوگ حکومتی افواج کی جانب سے داغے گئے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا ایک ٹکڑا دیکھ رہے ہیں جس نے 21 نومبر 2019 کو ادلب میں القح گاؤں میں نقل مکانی کرنے والے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ [عارف وتاد/اے ایف پی]

'شہری نقصان کا نمونہ'

ایس جے اے سی کے تفتیش کاروں نے چار علاقوں میں داخلی طور پر بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) کی رہائش گاہوں والے خیمہ کیمپوں پر حملوں کے 17 واقعات کی نشاندہی اور تصدیق کی۔

رپورٹ میں کہا گیا، "ان کیمپوں میں سے ہر ایک کو ان کی مخصوص ترتیب اور خصوصیت، نیلے رنگ کے خیموں کی وجہ سے، فضائی پوزیشنوں سے واضح طور پر پہچانا جا سکتا ہے"۔

"ایک کے علاوہ تمام معاملات میں، مشتبہ مجرموں کی شناخت شامی حکومت یا اس کے اتحادیوں کے طور پر کی گئی۔ بعض صورتوں میں، متعدد عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارے نے حملے کے مطلوبہ ہدف کو تلاش کرتے ہوئے متعدد بار علاقے کا چکر لگایا"۔

النقیر (عبدین)، صوبہ ادلب میں القح اور کفر جلیس اور لطاکیہ میں اوبین (عائشہ) پر – ہر حملے میں، ایس جے اے سی یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہی کہ شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو عام شہریوں کے کیمپوں کی نوعیت کے متعلق پہلے سے علم تھا۔

لیکن بہرحال انہوں نے حملہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا، "یہ چار واقعات شہری نقصان کے وسیع تر نمونے کے ایک حصے کی نمائندگی کرتے ہیں، جس میں حکومت اور اس کے اتحادیوں نے اپنی کمزور ترین آبادیوں پر بے رحمی سے حملہ کیا، جن کی حفاظت کرنا اس کا فرض تھا"۔

ایس جے اے سی نے کہا کہ ایک ابتدائی حملے کے بعد وسیع پیمانے پر ذرائع ابلاغ اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کوریج، جس نے کیمپوں کو شہری کیمپوں کے طور پر شناخت کیا، کے باوجود بعد میں حملے کیے گئے۔

کچھ معاملات میں "ایک شامی خفیہ دستاویز جس میں حملے کی پیش گوئی کی گئی تھی اور کیمپ کو نوعیت میں عام شہری کیمپ قرار دیا گیا تھا" اور/یا "روسی پروپیگنڈے نے الزام کو ہٹانے کے ایک ذریعہ کے طور پر بعد میں ہونے والا ایک حملہ بیان کیا"۔

جبکہ شامی حکومت نے کیمپوں کو حزبِ اختلاف کی افواج کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی، "حتیٰ کہ حکومتی دستاویزات نے تسلیم کیا کہ القح آئی ڈی پی کیمپ میں حزب اختلاف کے ارکان کے کچھ رشتہ دار موجود تھے، لیکن خود جنگجو نہیں تھے"۔

ایس جے اے سی نے نوٹ کیا، "جن خاندانوں کے افراد نے ہتھیار نہیں اٹھائے، انہیں اب بھی عام شہری تصور کیا جاتا ہے"۔

"انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قائم کیمپوں کے طور پر، یہ کیمپ صرف حزب اختلاف کے ارکان کے بے گھر خاندانوں کے لیے نہیں تھے، بلکہ ان شہریوں کے لیے بھی تھے جن کا کوئی رشتے دار جنگ میں شریک نہیں تھا"۔

کیمپوں پر بار بار حملے

کیمپوں پر بار بار حملے کرکے، شامی حکومت نے شہریوں کو اپنے عارضی گھروں کو چھوڑنے پر مجبور کیا، جس میں النقیر کیمپ کے مکین نشانہ بننے سے بچنے کے لیے سڑک سے چند کلومیٹر اوپر جانے پر مجبور ہو گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کے باوجود کیمپ کو تیسری مرتبہ نشانہ بنایا گیا۔

"گواہان نے ایس جے اے سی کو بتایا کہ آئی ڈی پی کیمپوں پر حملوں کے بعد، بہت سے شہریوں نے محسوس کیا کہ مارے جانے سے بچنے کا واحد راستہ شام چھوڑ جانا ہے"۔

سنہ 2014 اور 2015 میں، شامی افواج نے النقیر کیمپ پر تین بار حملہ کیا، "حملوں سے قبل کیمپ کا مشاہدہ کرنے کے لیے علاقے میں سکاؤٹنگ طیاروں کے استعمال اور اقوامِ متحدہ کو شکایت کیے جانے کے باوجود کہ کیمپوں میں جنگجو نہیں رہتے"۔

رپورٹ میں کہا گیا، "علاوہ ازیں، پہلے اور دوسرے حملوں کے بعد ذرائع ابلاغ کی مطبوعات میں رپورٹوں کو بڑے پیمانے پر کور کیا گیا"۔

"اس کے باوجود، شامی مسلح افواج نے النقیر کیمپ میں آئی ڈی پیز کو نشانہ بنانا جاری رکھا، جس میں بہت سے لوگ مارے گئے اور ایک بار پھر بیشمار دیگر بے گھر ہوئے"۔

سنہ 2015 اور 2016 میں، روسی کلسٹر بموں سے ان کے گھروں اور دیہاتوں کو بار بار بمباری سے تباہ کرنے کے بعد رہائشیوں نے اوبن (عائشہ) کیمپ میں نقل مکانی کی۔

ادلب حملے کے دوران بے گھر ہونے والے شامی باشندے جو بھاری بمباری سے بچنے کے لیے القح کی طرف بھاگے تھے، انہیں 20 نومبر 2019 کی شام کو ایک میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 13 شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

20 خیمے تباہ ہو گئے، اور مزید 40 خیموں کو نوکیلی چیزیں لگنے سے نقصان پہنچا۔

حملے میں القح میٹرنٹی ہسپتال کو بھی نقصان پہنچا۔

دھوکہ دہی کے حربے

6 نومبر کو کفر جلیس اور پڑوسی قصبوں مورین اور کفر روحین میں نئے قائم کیے گئے کیمپوں کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنایا گیا۔

واقعات کے قریب فضائی حدود میں نو روسی طیارے دیکھے گئے، جن میں پانچ چکر لگاتے ہوئے، ممکنہ طور پر نگرانی، جاسوسی یا ہدف کی شناخت کے مقاصد کے لیے تھے جن سے "علاقے میں عام شہریوں کی وسیع پیمانے پر موجودگی ثابت ہونی چاہیے تھی"۔

حکومت کے حامی ذرائع ابلاغ نے تحریر الشام کے مبینہ "تربیتی مقامات اور غاروں" پر حملے کی فوٹیج دکھانے والی ویڈیوز پھیلائیں، اور اس مقام پر حملے بعد میں ہدف بنائے گئے کیمپوں سے دو سے تین کلومیٹر دور ہونے کا تعین کیا گیا۔

لیکن حالانکہ ایک حملے کی تصدیق ہو گئی تھی، مگر حکومت کی جانب سے عسکریت پسندوں کی موجودگی کو ظاہر کرنے والی ویڈیوز کی تصدیق یا جغرافیائی جگہ کی تصدیق نہ کی جا سکی -- اور کسی بھی صورت میں "شہری آئی ڈی پی کیمپ کئی کلومیٹر دور واقع تھا اور اسے بھی نشانہ بنایا گیا"۔

حملے سے ایک دن قبل، روسی افواج نے عوامی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ انہیں "معلومات موصول ہوئی ہیں" کہ النصرہ فرنٹ (اے این ایف) ادلب میں حملوں کی تیاری کر رہی ہے تاکہ "شامی اور روسی افواج پر شہریوں اور انسانی تنصیبات پر حملے کا الزام لگایا جا سکے"۔

اس کے باوجود شواہد اس حملے میں واضح طور پر روس کے ملوث ہونے کا ثبوت دیتے ہیں۔

"اس بات کے پیشِ نظر کہ روسی حکام نے کھلے عام اطلاع دی ہے کہ شہری کیمپوں پر ایک حملہ ہو گا اور یہ کہ حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کو چلانے کے لیے جنگ کے واحد فریق شام، روس اور ایران ہیں، اس بات کا امکان بہت ہی کم ہے کہ شامی فوجی دستوں یا اس کے اتحادیوں کی براہِ راست مدد کے بغیر اس طرح کا حملہ ہو سکتا ہے اگر انہوں نے خود کو براہِ راست نہیں اڑایا ہے"۔

ایس جے اے سی نے کہا، "سکاؤٹنگ طیاروں کی موجودگی اور اعلان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ حملے پہلے سے طے شدہ شہری اہداف پر کیے گئے حملے تھے"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500