پاکستانی آرمی چیف اور امریکی وزیرِ دفاع کے درمیان علاقائی سلامتی پر تبادلۂ خیال

پاکستان فارورڈ

راولپنڈی -- فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان کے مطابق، سوموار (4 دسمبر) کو امریکی وزیرِ دفاع جنرل جیمز میٹس اور پاکستانی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی سلامتی پر تبادلۂ خیال کیا۔

میٹس اعلیٰ حکام سے ملاقات کرنے کے لیے سوموار (4 دسمبر) کو راولپنڈی میں نور خان ایئر بیس پر پہنچے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ باجوہ کے ساتھ ملاقات کے دوران، میٹس نے پاکستان کی مسلح افواج اور دہشت گردی کے خلاف اس کی مؤثر کارروائیوں کے لیے احترام کا اظہار کیا۔

انہوں نے امریکی تشویشوں کو اجاگر کیا کہ چند عسکریت پسند عناصر افغانستان میں اپنے دہشت گردی کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی سرزمین استعمال کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، میٹس نے کہا کہ ان کا مقصد مطالبات کرنا نہیں بلکہ مل کر کام کرنے کے لیے مشترکہ بنیادیں تلاش کرنا ہے۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنے حصے سے بہت زیادہ کام کیا ہے لیکن قوم امن کے ساتھ عہد بستہ رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اور پاکستان نے ایک دوسرے کی تشویشوں کے متعلق مخصوص اور متواتر کارروائیوں پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500