دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ فوجی اور سویلین قربانیاں پاکستان نے دی ہیں: پینٹاگون

پاکستان فارورڈ

واشنگٹن ڈی سی -- جمعرات (7 دسمبر) کو پینٹاگون کی مرکزی ترجمان دانا وائیٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب ممالک سے زیادہ فوجیوں اور سویلین افراد کی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس کے اسلام آباد کے حالیہ دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ ایک مشترکہ بنیاد تلاش کرنا تھا۔

وائیٹ نے کہا، "یہ ہمارے تعلقات کو وسیع کرنے اور مواقع کی تلاش کے بارے میں ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اپنے وقت کے دوران میٹس نے "ثمر آور بات چیت" کی۔

انہوں نے کہا، "دہشت گردی میں کسی نے بھی پاکستانیوں سے زیادہ فوجی اور سویلین افراد کی جانیں نہیں گنوائی ہیں۔ پاکستان کو یہ یقینی بنانے میں دلچسپی ہے کہ دہشت گردی کو شکست ہو۔ انہوں نے ہزاروں فوجی قربان کیے ہیں اور انہوں نے ہزاروں بے گناہ بھی مروائے ہیں۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500