لاہور بم حملوں کے پیچھے نیا طالبان خود کش سیل بتایا جا رہا ہے

سٹاف رپورٹ

لاہور – ڈان نے بدھ (26 جولائی) کو خبر دی کہ سیکیورٹی ایجنسیاں پیر (24 جولائی) کو لاہور میں ہونے والے مہلک حملے کا الزام تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے نئے گروہ کے خود کش بمباروں کو دے رہی ہیں۔

اس بم حملے، جس کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی، میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد جاںبحق ہوئے۔

ایک سینیئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ طالبان سپیشل سروس گروپ (ٹی ایس جی) کے اعلیٰ تربیت یافتہ خودکش بمباروں نے یہ حملہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایس جی سیکیورٹی ایجنسیوں کے لیے تشویش کا باعث بن گیا ہے.

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500