اسلام آباد میں سعودی عرب جانے والی خاتون مسافر ہیروئین کے ساتھ گرفتار

سٹاف رپورٹ

راولپنڈی -- ایکسپریس ٹریبیون نے خبر دی ہے کہ سوموار (19 جون) کو سیکیورٹی فورسز نے اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک خاتون مسافر کو گرفتار کر لیا جس پر 2 کلوگرام ہیروئین لے جانے کا الزام ہے۔

حکام نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی رہنے والی، خاتون سعودی عرب جانے والی ایک پرواز میں سوار ہونے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی، لیکن ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) کو اس کے آئس بیگ میں سے منشیات مل گئیں۔

اے ایس ایف نے ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500