سلامتی

ویگنر کی بغاوت کے بعد پوٹن پر کمزوریوں کا بوجھ

اے ایف پی

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن قوم سے خطاب کر رہے ہیں، کریملن نے 24 جون کو کہا کہ روس کو کرائے کے گروہ ویگنر کی طرف سے بغاوت کا سامنا کرنا پڑا۔ پوٹن نے ویگنر کی بغاوت سے 'غداروں' کو سزا دینے کا عزم کیا ہے۔ [گیوریل گریگورو/اسپوتنک/اے ایف پی]

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن قوم سے خطاب کر رہے ہیں، کریملن نے 24 جون کو کہا کہ روس کو کرائے کے گروہ ویگنر کی طرف سے بغاوت کا سامنا کرنا پڑا۔ پوٹن نے ویگنر کی بغاوت سے 'غداروں' کو سزا دینے کا عزم کیا ہے۔ [گیوریل گریگورو/اسپوتنک/اے ایف پی]

تجزیہ کاروں کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پوٹن گزشتہ ماہ ہونے والی ویگنر گروہ کی بغاوت کے بعد سامنے آئے ہیں، جو کہ فوری طور پر خطرے کو ناکام بنانے کے باوجود کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔

یوگینی پریگوزین کی کرائے کی فوج کی قلیل مدتی اور بالآخر ناکام بنا دی جانے والی بغاوت کو، پوٹن کی حکمرانی کے لیے اب تک کا سب سے ڈرامائی چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

ماسکو کی طرف ویگنر کے مارچ کو روکنے کے لیے، بیلاروس کی طرف سے ثالثی شدہ معاہدے نے ایک بڑے تصادم کو روک دیا، لیکن اب اس معاہدے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

بیلاروس کے رہنما الیگزینڈر لوکاشینکا نے جمعرات (6 جولائی) کو کہا کہ پریگوزن روس میں تھا -- اور وہ بیلاروس میں جلاوطن نہیں تھا جسا کہ معاہدے میں مطالبہ کیا گیا تھا۔

پوٹن کو اس وقت درپیش پانچ کمزوریاں یہ ہیں:

پریگوزین اب بھی مفرور ہیں

جمعرات کو لوکاشینکا کے خطاب کے بعد بھی، پریگوزن اور اس کے فوجیوں کا ٹھکانہ واضح نہیں تھا جبکہ کریملن نے کہا کہ وہ کرائے کے رہنما کی نقل و حرکت کی "نگرانی" نہیں کر رہا ہے۔

پھر بھی ویگنر کی طرف سے خطرہ صرف فوجی نہیں ہے۔

یہ گروہ، ذرائع ابلاغ کی تنظیموں اور ٹرول فارمز کو بھی کنٹرول کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ پریگوزن کو پٹہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ اسے غیر مسلح بھی کیا جانا چاہیے۔

پیرس میں قائم انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹیجک ریسرچ کے میکسم آڈینٹ کے مطابق روسی حکام نے ہولڈنگ کمپنی پیٹریاٹ سے منسلک ذرائع ابلاغ کے گروہوں کو بلاک کر دیا ہے، جو "ختم کیے جانے کے عمل میں ہے"۔

آڈینیٹ نے اے ایف پی کو بتایا کہ "پریگوزن اپنی ذرائع ابلاغ کی بڑی طاقت سے محروم ہونے جا رہا ہے۔"

لیکن ریٹائرڈ آسٹریلوی جنرل مک ریان نے مزید کہا کہ ان کے زیادہ دیر تک خاموش رہنے کا تصور کرنا مشکل ہے۔

پوٹن کے اختیارات میں دراڑیں

پوٹن -- جس نے اپنے ناقدین کو جیل میں ڈالا ہے اور اختلاف کرنے والی آوازوں کو بے رحمی سے سزا دی ہے، خاص طور پر فروری 2022 میں یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے -- نے اس شخص کو معاف کر دیا ہے جس نے ان کے سینئر دفاعی سربراہوں کو نشانہ بنایا تھا۔

آڈینیٹ نے کہا کہ "اشرافیہ کے ایک حصے کے ذہنوں میں، یہ خیال کہ حکومت اب بے عیب نہیں ہے، ابھر سکتا ہے۔ اگر پریگوزن ایسا کر سکتا ہے تو کوئی اور کیوں نہیں؟"

بغاوت کی کوشش نے، سیکورٹی فورسز کے اندر موجود دراڑوں کو بھی بے نقاب کیا، کیونکہ ویگنر کے جو جنگجو ماسکو کی طرف بڑھ رہے تھے انہیں بہت تھوڑی مزاحمت کا سامنا ہی کرنا پڑا تھا۔

یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے کریل شامیف نے کہا کہ "پریگوزن نے روسی فوج، پولیس، اور ایف ایس بی [فیڈرل سیکیورٹی سروس] کے اڈوں کو نظرانداز کیا اور ان یونٹوں نے اسے روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔"

"یہ روسی سیاسی نظام کی نزاکت کو اجاگر کرتا ہے۔"

عمل کیسے کریں؟

پوٹن غیر فعال نہیں رہ سکتے لیکن کئی مہینوں سے انہیں بے وقوف اور الگ تھلگ کے طور پر بیان کیا گیا تھا۔

سیاسی تجزیہ نگاری کے ادارے، آر پولیٹیک کی بانی تاتیانا سٹانووایا نے کہا کہ انہیں ایسی کوئی توقع نہیں تھی کہ پوٹن سابقہ سوویت آمر جوزف سٹالن کی یاد تازہ کر دیں گے۔

"اس کا نقطہ نظر افراد کو ہیروز، غداروں (جن کو سنگین نتائج کا سامنا ہے) یا گمشدہ روحوں میں تقسیم کرتا ہے جنہیں وقت پر توبہ کرنے پر معافی مل سکتی ہے۔ اس فریم ورک کے اندر گرفتاریاں ممکن ہیں۔"

ماسکو میں آسٹریلیا کے سابق سفیر پیٹر ٹیش نے کہا کہ پوٹن کا مستقبل دنوں یا ہفتوں میں طے نہیں ہو گا۔

"وہ ایک ایسے ماحولیاتی نظام کی صدارت کرتا ہے جس میں بداعتمادی اور فریب غالب ہوتا ہے اور مفاد پرستی کے اصول ہوتے ہیں۔"

ٹیسچ نے مذاق کرتے ہوئے زہر دینے والے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے جن میں کریملن کے مخالفین کو نشانہ بنایا گیا تھا کہا کہ "اگر پریگوزین چائے پیتا ہے، تو اسے اپنی پسند کا مشروب بدل لینا چاہیے۔"

یوکرین کی وزارت دفاع میں انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کیریلو بڈانوف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف ایس بی کو پریگوزن کو قتل کرنے کے احکامات موصول ہوئے ہیں۔

یوکرین میں پھنس گیا

پوٹن نے فروری 2022 میں اپنے حملے کا آغاز کرتے ہوئے یوکرین میں تیزی سے فوجی فتح کی پیشین گوئی کی تھی۔

لیکن تنازعہ ایک تعطل کا شکار ہے، اور روسی افواج ایک تازہ یوکرائنی جوابی کارروائی کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

روس کے اندر، حملے میں ناکامیوں اور وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور آرمی چیف ویلری گیراسیموف کی جانب سے استعمال کی جانے والی حکمت عملیوں پر تنقید کرنے والوں کے لیے، پریگوزن سب سے زیادہ مضبوط آواز تھی۔

محققین لیانا فکس اور مائیکل کِمگیج نے خارجہ امور کی ویب سائٹ پر لکھا کہ بہت سے فوجیوں کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ وہ یوکرین میں کیوں لڑ رہے ہیں اور مر رہے ہیں اور "پریگوزن ان لوگوں کے لیے بات کرنے آئے تھے۔" انہوں نے کہا کہ قابل ذکر واقعہ نے فوج کی پریشان حال حالت کو اجاگر کیا ہے۔

کنگز کالج لندن کے لارنس فریڈمین نے مزید کہا کہ پوٹن ایک ناقابل شکست جنگ پر "اڑے ہوئے" ہیں جس کے لیے انھوں نے بڑے پیمانے پر وسائل ضائع کیے ہیں اور جب انھیں سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں تو وہ ان میں تاخیر کرتے ہیں۔

متعدد محاذ

تقریباً 16 ماہ کی لڑائی کے بعد، ایک نیا محاذ -- گھریلو اور سیاسی -- کھل گیا ہے۔

روسی اشرافیہ، اس بات پر منقسم ہے کہ جنگ کی قیادت کس طرح کی جا رہی تھی اور وہ ممکنہ طور پر پوٹن کے بعد زندگی کی تیاری کر رہے ہیں، اگرچہ کسی نے بھی کھل کر پریگوزن کی حمایت نہیں کی ہے۔

فکس اینڈ کمج نے کہا کہ کریملن کے پاس ایک اندرونی اسٹاک ایکسچینج ہے جو طاقتور کے سیاسی کریڈٹ کے عروج اور زوال کی نشاندہی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیوٹن کو معمول پر واپسی کو یقینی بنانا چاہیے اور اس بات کا امکان موجود ہے کہ وہ اپنی توہین کا بدلہ لیں گے۔

روس سے باہر، پوٹن کی کمزوریوں کو آلہ کار بنایا جا رہا ہے۔ امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ کا پوٹن اور حکومت پر ’تحلیل کر دینے والا‘ اثر پڑا ہے۔

برنز نے مزید کہا کہ جنگ کے ساتھ عدم اطمینان روسی رہنماؤں کو کاٹتا رہے گا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500