دہشت گردوں نے کوئٹہ میں 6 سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا

اے ایف پی

کوئٹہ -- حکام کا کہنا ہے کہ بدھ (28 فروری) کو کوئٹہ میں ہونے والے الگ الگ حملوں میں، ایک خودکش بمبار نے چار فوجیوں کو ہلاک کر دیا اور ایک مسلح شخص نے دو پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پیراملٹری فورس کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ "چار فوجی شہید اور دیگر دو اس وقت زخمی ہو گئے جب ایک خودکش بمبار نے شہر کے مضافات میں ایک چیک پوسٹ پر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا"۔

بم ڈسپوزل عملے کا کہنا ہے کہ بمبار نے تقریبا 8 سے 10 کلوگرام دھماکہ خیز مواد اپنے جسم سے باندھ رکھا تھا۔

علاوہ ازیں شہر میں، ایک مسلح شخص نے پولیس کی ایک گاڑی پر حملہ کیا اور دو پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ بات سینئر پولیس اہلکار عبدل رزاق چیمہ نے اے ایف پی کو بتائی۔

انہوں نے کہا کہ ایک سینئر پولیس اہلکار اپنے خاندان کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہا تھا مگر وہ کسی نقصان سے بچ گئے۔

کسی نے بھی فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500