شمالی وزیرستان میں سیاسی جماعت کے دفتر میں دھماکے سے 10 افراد زخمی

اے ایف پی

میرانشاہ – 25 جولائی کو ہونے والے ملک گیر انتخابات کے لیے مہم کے زور پکڑنے پر منگل (3 جولائی) کو شمالی وزیرستان میں ایک پاکستانی سیاسی جماعت کے دفتر میں ایک دھماکے سے 10 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ دھماکہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) جماعت کے دفتر میں پیش آیا۔

شمالی وزیرستان سے خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی کے لیے انتخاب لڑنے والے پی ٹی آئی کے ایک امّیدوار ملک اورنگزیب خان نے اے ایف پی کو بتایا، "میں رزمک شہر میں اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح کر رہا تھا کہ ایک زوردار دھماکہ ہوا۔"

انہوں نے کہا، "کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے،" انہوں نے مزید کہا کہ وہ دھماکے کی قسم کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو شناخت ظاہر نہ کیے جانے کی شرط پر بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے اجتماع پر ایک دستی بم پھینکا۔ ایک سیکیورٹی ذریعہ نے بھی حملے کی تصدیق کی۔

کسی عسکریت پسند گروہ نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500