شمالی وزیرستان میں اسکول کے باہر بم دھماکے میں 9 سالہ بچی جاں بحق

اے ایف پی

حکام نے کہا ہے کہ سوموار (12 دسمبر) کو شمال مشرقی پاکستان کے قبائلی علاقے میں ایک نو سالہ بچی جاں بحق اور دیگر تین بچے زخمی ہو گئے جب ایک بم ان کے اسکول کے قریب پھٹ گیا۔

بم دھماکہ شمالی وزیرستان کے علاقے میں ایک دیہی اسکول کے باہر ہوا جہاں پاکستانی فوج جون 2014 سے طالبان جنگجوؤں کے خلاف برسرِپیکار ہے۔

ایک مقامی سرکاری اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا، "ایک نو سالہ بچی جاں بحق اور دیگر تین بچے جن کی عمریں آٹھ اور 10 سال کے درمیان تھیں اس وقت زخمی ہو گئے جب ان کے اسکول کے گیٹ کے نزدیک نصب کیا گیا بم اس وقت پھٹا جب انہوں نے گیٹ کھولا تھا۔"

ایک مقامی دفاعی اہلکار نے بھی دھماکے کی تصدیق کی ہے۔

خطے میں عسکریت پسندوں کا صفایا کرنے اور سنہ 2004 کے بعد سے ہزاروں جانیں لینے والی خونریز شورش کر ختم کرنے کے لیے فوج نے جون 2014 میں شمالی وزیرستان میں آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

نتیجتاً امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اکا دکا حملے ابھی بھی ہوتے ہیں، لیکن ماضی کی نسب بہت کم ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500