|

پنجاب میں 2 دہشت گرد ہلاک، 23 مشتبہ افراد گرفتار

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب کے مختلف حصوں میں سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک، 23 مشتبہ مجرموں اور دہشت کو گرفتار کر لیا، اور دہشت گردی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔

دنیا ٹی وی جمعہ (16 جون) کو خبر دی کہ فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ جمعرات (15 جون) کو ڈیرہ غازی خان میں ایک رات کے چھاپے میں فوج نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ وہ ایک دینی اجتماع پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

دنیا ٹی وی کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور اور ملتان میں 23 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ لاہور کا چھاپہ جمعرات کے دن مارا گیا تھا۔

سماء نے بتایا کہ جمعہ کے روز پولیس نے راولپنڈی میں تین دستی بم اور کچھ گن پاؤڈر قبضے میں لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند ہے؟

Pf icons no 0

تبصرہ 💬

* لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے
Captcha

انتخاب

کیا آپ نئی حکومت کی جانب سے ہندوستان کے ساتھ امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں؟

نتائج