بلوچستان، لاہور، کراچی میں 4 دہشت گرد ہلاک، 8 ملزمان گرفتار

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان، لاہور اور کراچی میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے اور آٹھ ملزمان اور مشتبہ دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔

دی ایکسپریس ٹریبیون نے جمعہ (7 جولائی) کو بتایا کہ فرنٹیئر کور (ایف سی) نے بلوچستان کے ضلع تربت میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ڈان نے جمعرات (6 جولائی) کو خبر دی تھی کہ ایف سی نے چوتھے دہشت گرد کو ہلاک کر دیا اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں ان کے پانچ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

جمعرات کے روز دنیا ٹی وی نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر تین ملزمان کو گرفتار کیا۔

اے آر وائے نیوز نے بتایا کہ دریں اثناء، کراچی میں سندھ پولیس کے شعبۂ انسدادِ دہشت گردہ نے پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500