http://pakistan.asia-news.com/ur/articles/cnmi_pf/newsbriefs/2016/12/16/newsbrief-01

پاکستانی فوج نے ممکنہ خودکش بمبار کو ہلاک کر دیا

سٹاف رپورٹ

کراچی -- ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ پاکستانی فوج نے ایک ممکنہ خود کش بمبار اور چھ جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کر دیا اور چار مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔

سماء نے خبر دی ہے کہ جمعہ (16 دسمبر) کو، صوبہ سندھ میں ضلع حیدرآباد میں ایک ممکنہ خودکش بمبار خود کو ایک امام بارگاہ میں اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا جب نیم فوجی رینجرز نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ انہوں نے اس کی خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔

جیو نیوز نے خبر دی کہ سیکیورٹی فورسز نے جمعہ (16 دسمبر) کو کراچی میں لیاری گینگ وار کے دو ارکان کو ہلاک کر دیا اور لاہور میں چار ڈاکوؤں کو ہلاک کیا۔

جمعرات (15 دسمبر) کو دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالا میں صوبائی محکمۂ انسدادِ دہشت گردی نے حال ہی میں چار مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا
0
نہیں
تبصرے 0
تبصرہ کی پالیسی
Captcha