پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 6 مشکوک دہشت گرد گرفتار

سٹاف رپورٹ

لاہور -- دنیا ٹی وی نے جمعہ (2 جون) کے روز بتایا کہ پاکستانی پولیس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں چھ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے جمعہ کے روز چار ملزمان کو گرفتار کر لیا جو مبینہ طور پر پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں ایک "حساس" لیکن نامعلوم عمارت کے باہر بارودی مواد نصب کر رہے تھے۔

ضلعی پولیس افسر سہیل خالد نے کہا کہ ضلع چارسدہ، کے پی میں پولیس نے تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو مشتبہ ارکان کو گرفتار کر لیا جو دہشت گردی کی 109 کارروائیوں میں ملزم تھے۔

خالد نے مزید کہا کہ پولیس نے ملزمان کے گھر سے دو خودکش جیکٹیں، نو میزائل اور دہشت گردی کا دیگر سامان برآمد کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500