پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دہشت گردی کے 5 ملزمان کی گرفتاری

سٹاف رپورٹ

لاہور -- ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ پولیس نے کراچی اور گوجرانوالہ، صوبہ پنجاب میں پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق، سندھ پولیس کے شعبۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے انچارج علی رضا نے منگل (28 فروری) کو کہا کہ سندھ پولیس نے ایک مخبری پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں تین مشتبہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پر دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگز کا الزام ہے۔

دنیا ٹی نے منگل (28 فروری) کو بتایا کہ گوجرانوالہ میں، پنجاب سی ٹی ڈی نے "دولتِ اسلامیہ عراق و شام" (داعش) کے دو مشتبہ جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا۔

پنجاب سی ٹی ڈی نے کہا کہ داعش کے زیرِ حراست ملزمان ضلع میں ایک حساس تنصیب پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500