اسلام آباد پاکستانی صحافیوں کے لیے خطرناک ترین مقام: واچ ڈاگ

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – منگل (یکم مئی) کو پاکستانی میڈیا رائیٹس واچ ڈاگ فریڈم نیٹ ورک کی جانب سے شائع کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد پاکستان میں صحافیوں کے لیے خطرناک ترین مقام ہے۔

ایف این نے جمعرات (3 مئی) کو بین الاقوامی یومِ آزادیٴ صحافت منانے کے لیے اپنی پریس فریڈم بیرومیٹر 2018 رپورٹ شائع کی، جو یکم مئی، 2017 تا یکم اپریل 2018 تک رواں برس سے متعلقہ ہے۔

ایف این نے بیان میں کہا کہ گروپ نے ماہانہ اوسط 15 واقعات کے حساب سے حملوں اور حقوق کی خلاف ورزیوں کے کم از کم 157 واقعات ریکارڈ کیے۔

بیان کے مطابق، "خلاف ورزیوں میں صحافیوں کے قتل، اٹھائے جانے، اغوا، جسمانی حملے اور زخمی کیے جانے کے واقعات، گرفتاریاں، دھمکیاں اور خوفزدہ کیے جانے کے مخصوص واقعات شامل ہیں۔" گزشتہ برس اپنے کام کی وجہ سے کم از کم پانچ صحافی قتل کر دیے گئے۔

ان واقعات میں سے پچپن اسلام آباد میں پیش آئے، جس کی وجہ سے یہ ملک میں میڈیا کارکنان کے لیے خطرناک ترین مقام بن گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایسے واقعات "دھمکائے جانے اور خوفزدہ کیے جانے کے خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے ماحول کو نمایاں کرتے ہیں جو کہ آزادیٴ اظہار اور معلومات تک رسائی کے ماحول کو بری طرح سے متاثر کر رہے ہیں۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500