2018-01-09

کوئٹہ میں خودکش بم دھماکے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق

اے ایف پی

کوئٹہ -- پولیس نے کہا کہ کوئٹہ میں کم از کم چار پولیس اہلکار اس وقت جاں بحق ہو گئے جب ایک خودکش بمبار منگل (9 جنوری) کو ان کی بس کی ساتھ آ ٹکرایا، جس میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔

حملہ صوبہ بلوچستان کی قانون ساز اسمبلی کے قریب کیا گیا تھا۔

سینیئر پولیس افسر عبدالرزاق چیمہ نے اے ایف پی کو بتایا، "جب موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار بس سے ٹکرایا تو کم از کم چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے اور راہگیروں سمیت 17 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

پولیس اور فوج ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے معدنیات کی دولت سے مالا مال بلوچستان میں اسلام پرست جنگجوؤں اور علیحدگی پسند گروہوں سے لڑتے رہے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند ہے؟

Pf icons no 0

تبصرہ

* لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے
Captcha

انتخاب

سنہ 2018 میں پاکستان کے لیے سب سے بڑا چیلنج کیا ہے؟

نتائج