اغوا ہونے والے 2 پاکستانی سفارت کار، بلوچستان کا اہلکار بازیاب

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- افغان فورسز نے اغوا شدہ پاکستانی سفارت کاروں کو بازیاب کروا لیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بدھ (26 جولائی) کو ایک بیان میں کہی۔ یہ خبر ریڈیو فری یورپ/ ریڈیو لبرٹی (آر ایف ای/ آر ایل) نے دی ہے۔

آر ایف ای/ آر ایل کے مطابق، سفارت کار 16 جون کو جلال آباد سے طورخم جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے مگر افغان فورسز نے انہیں ایک آپریشن میں بازیاب کروا لیا۔

پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ افغانیوں نے جلال آباد میں تعینات دو سفارت کاروں کو کابل میں ان کے سفارت خانے کے حوالے کر دیا۔

دریں اثنا، بلوچستان کے اعلی تعلیم کے سیکریٹری عبداللہ جان جنہیں 15 مارچ کو اغوا کیا گیا تھا، بدھ کو کوئٹہ میں اپنے گھر واپس پہنچ گئے۔ یہ خبر ڈان نے دی ہے۔ ان کے آزاد ہونے کے حالات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ ان کے اغوا کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500