پاکستان نے اغوا شدہ پانچ ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا

اے ایف پی

کوئٹہ -- پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے جمعرات (15 نومبر) کو کہا کہ اس نے 5 ایرانی گارڈز کو، جنہیں دونوں ممالک کی مشترکہ سرحد کے قریب سے ایک ماہ پہلے اغوا کیا گیا تھا، حفاظت سے بازیاب کروا لیا ہے۔

پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ "پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج کی ٹھوس کوششوں سے، اغوا شدہ پانچ ایرانی گارڈز کو حفاظت سے بازیاب کروا لیا گیا ہے"۔

انہوں نے کہا کہ "ان کی صحت اچھی ہے اور انہیں ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے"۔

جیش العدل، ایران میں بنیاد رکھنے والی دہشت گرد تنظیم، نے 12 ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی جو سیستان -بلوچستان کے صوبہ کے دارالحکومت زاہدان سے 150کلومیٹر جنوب مشرق میں واقعہ گاوں لولکدان سے اغوا ہوئے تھے۔

اغوا ہونے والے حکام میں سے کم از کم دو ایران کی ایرانی انٹیلیجنس سے ہے۔

فیصل نے مزید کہا کہ "دوسرے گارڈز کو بازیاب کروانے کے لیے" کوششیں کی جا رہی ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500